ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 5ویں اوورمیں حاصل کرکے ہالینڈ کو شکست دیدی

Sri Lanka

Sri Lanka

چٹا کانگ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی گروپ بی کے میچ میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 5 ویں اوورمیں حاصل کرکے ہالینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہالینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ہالینڈ کے بلے باز سری لنکا کی نپی تلی بالنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، ہالینڈ کی پوری ٹیم کی 11 اوور کی تیسرے گیند پر 39 رنز کے ریکارڈ کم ترین اسکور پر آٹ ہو گئی۔

ہالینڈکے پانچ کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ کوپر سب سے زیادہ 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی طرف سے میتھیوس اور اجنتا مینڈس نے 3،3 ، ملنگا نے 2 جبکہ کولاسیکارا نے ایک وکٹ لی۔ 39 رنز کے تعاقب میں سری لنکا نے 5 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔