چڑیا پاکستان کے سیمی فائنل میں آنے کی خبر دے رہی ہے؛ نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ بھارت سے میچ ہارنے کی وجہ کھلاڑیوں کا ضرورت سے زیادہ پراعتماد ہونا تھا، ٹینشن بھی بہت تھی، ہارنے کے بعد بات سمجھ میں آئی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت سے پہلے میچ میں ہارنے کی وجہ ٹیم کا overconfidence تھا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کا انکی چڑیا پاکستان کا سیمی فائنل کے لیے کولیفائے ہونے کی خبر دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا سے جیت کر ٹیم کا حوصلہ بہت بلند ہوا ہے۔ چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگر قومی ٹیم کا فائنل بھارت کے ساتھ ہوا تو فتح پاکستان کی ہی ہوگی۔