کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون محمد خان کالونی میں رینجرز کا آپریشن جاری ہے، اس دوران مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ بلدیہ ٹاون کے علاقے محمد خان کالونی میں رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔
جس کے دوران علاقے کے داخلی وخارجی راستے بند کرکے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، رینجرز آپریشن مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے کیا جارہا ہے، ترجمان رینجرز نے بتایا کہ آپریشن میں خواتین اہلکار اور انسداد دہشت گردی ونگ کے اہلکاروں سمیت 300 اہلکار شریک ہیں۔