طاہر شہباز نے سپریم کورٹ کے نئے رجسٹرار چارج کا سنبھال لیا

 Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) طاہر شہباز نے سپریم کورٹ کے نئے رجسٹرار چارج کا سنبھال لیا ، طاہر شہبازسپریم کورٹ کے انیسویں رجسٹرار ہیں سپریم کورٹ میں رجسٹرار کے عہدے کا حلف اٹھانے والے طاہر شہباز اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے عہدے پر فائز تھے۔

گزشتہ روز سابق رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین سپریم کورٹ میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے ، جس کے بعد طاہر شہباز نے سپریم کورٹ رجسٹرار کا چارج سنبھال لیا۔