فاسٹ بولرز کو ٹی 20 کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے، شعیب اختر

Shoaib Akhtar

Shoaib Akhtar

ڈھاکا (جیوڈیسک) سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے فاسٹ بولرز کو ٹوئنٹی 20 کرکٹ سے ہی دور رہنے کا مشورہ دے ڈالا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں جانتاہوں کہ یہ ایک بہت مشکل مطالبہ ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ فاسٹ بولرز کو بیٹسمینوں پر اپنا رعب قائم رکھنے کیلیے ٹوئنٹی 20 نہیں کھیلنی چاہیے کیونکہ یہ مکمل طور پر بیٹسمینوں کا فارمیٹ اور اس میں بولرز کیلیے کچھ بھی نہیں ہے۔

شعیب اخترنے بھارتی پیسر محمد شامی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا رن اپ بہتر بنائے، انھوں نے کہا کہ اس وقت شامی بھارت کا ایک بہترین فاسٹ بولر ہے، وہ انتہائی باصلاحیت مگر اس کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے، میرے خیال میں اس میں چند ایک خامیاں بھی ہیں، اس کا رن اپ زیادہ بہتر نہیں جس پر خاص طور پر انھیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔