اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای پی ) نے نیشنل (آئی سی ٹی) انٹرشپ پروگرام کے تحت 160 نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام کمپنیوں میں بطورانٹرنی ملازمتوں کی پیشکش کی ہے۔
یہ پروگرام نیشنل آئی ٹی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت شروع کیاگیا ہے۔ پی ایس ای بی 16 سال کے گریجویٹ 300 نوجوانوں پرمشتمل ایک بیچ کو انٹرنی کے طورپر روزگار فراہم کرچکا ہے جو انٹرن شپ کی مدت کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں۔پی ایس ای بی کے حکام نے اتوار کو یہاں اے پی پی کو بتایا کہ پروگرام کے تحت پی ایس ای بی نے مرحلہ وار 4 ماہ کے عرصے کے لیے 800 گریجویٹس بھرتی کرنے ہیں جبکہ گریجویٹس کو ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد انٹرنی نوجوانوں کو 16 ہزار ماہانہ وظیفہ بھی ادا کرتا ہے۔