عبدالغفور کی اہلیہ کو سپرد خاک کر دیا گیا رسم قل آج ہو گی

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سابق نائب صدر مدن پورہ کی سیاسی وسماجی شخصیت عبدالغفور بٹ کی اہلیہ قضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی رسم قل آج 9 بجے جامع مسجد احسان الرسول مدنپورہ گلی نمبر 3 میں ادا کی جائے گی۔

دوست احباب رسم قل و قرآن خوانی کی محفل میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں مرحومہ نیک سیرت خاتون تھی دعا ہے کہ مرحومہ کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور ان کے درجات بلند کرے۔