گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے روڈ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ٹیچرایجوکیٹرز کے ٹرینگ کی اختتامی تقریب
Posted on March 25, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے روڈ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ٹیچرایجوکیٹرز کے ٹرینگ کی اختتامی تقریب سے محترمہ سمانا زہرہ ملک غلام شبیر عمرانی محمد ریاض بھٹہ ظفراقبال جاوید غضنفر عباس میاں محمد یوسف د ویگر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کوئی قوم اور معاشرہ علم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی اور علم کے پھیلانے میں اساتذہ کا بہت بڑاکردار ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹرینگ اور ورکشاپ سے سے علم اور تجربہ میں اضافہ ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ DTEنے لوکاسٹ اور نوکاسٹ چیزیں اپنی ہاتھوں سے بناکر ثابت کر دیا ہے کہ ان کے اندر بہت زیادہ قابلیت موجود ہے DTEs ٹرینگ کے بعد فیلڈز میں بھی اپنی محنت اور قابلیت کو برقرار رکھتے جذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں اور اساتذہ سے بھی اس طرح کام کرواکر طلباء کو تعلیمی میدان میں فوائد مہیاکریںگئے تقریب کے اختتام پر DTEsکی ہاتھوں سے بنائے گئے چیزوں کی نمائش کرائی گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com