میامی (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے ، میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ میامی میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ میں سپینش سٹار رافیل نڈال اور ازبکستان کے ڈینس مدمقابل ہوئے۔ ورلڈ نمبر ون نے ازبک حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ صفر سے زیر کر کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ کے واورینکا نے فرانس کے روجر ویسلین کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ امریکہ کے سٹار کھلاڑی جان انسر نے سپین کے نیکولس المارگو کو ہرا کر کامیابی اپنے نام کی۔ دیگر مقابلوں میں کینیڈا کے رائونیک اور یوکرائن کے الیکس بھی اپنے میچز جیت کر لاسٹ 16 کے راؤنڈ میں پہنچے۔