عظیم الشان تحفظ ِ پاکستان کنونشن میں عوام کا زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا
Posted on March 25, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: جماعت اسلامی کراچی کی رابطہ عوام مہم کے اختتام پر نشتر پارک میں ہونے والے عظیم الشان تحفظ ِ پاکستان کنونشن میں عوام کا زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا٭کنونشن کا باقاعدہ آغاز 5 بجے اللہ رب العزت کے پاک کلام سے ہوا۔
تلاوت کلام پاک کے بعد بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا٭عصر کی نماز باجماعت پنڈال میں ہی ادا کی گئی٭ کئی کنٹینرز پر مشتمل انتہائی بلند اور طویل اسٹیج بنایا گیا تھا جسے قومی پرچم اور جماعت اسلامی کے پرچم سے مزین کیا گیا تھا٭ اسٹیج پر خوبصورت ہورڈنگ آویزاں کیا گیا تھا جس پر جلی حروف میں ”پاکستان کا مطلب کیا، لاالہ الاللہ” اور ”اسلام کا نظام امن کا پیغام” اور ”پر امن کراچی، خوشحال پاکستان ”تحریر تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com