لالہ موسی کی خبریں 25/3/2014

پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال آف پنجن شاہانہ کی مشاہد حسین سید کے فرزند مصطفی سید کی شادی کی تقریب میں شرکت
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال آف پنجن شاہانہ نے اسلام آباد کے ایک مقامی فائیوسٹار ہوٹل میں پاکستان سینٹ کی ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کے صاحبزادے مصطفی سیدکی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری قمراقبال کی متعدد شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران ریڈیوپاکستان کے اینکراورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ری سرچ سکالرسید سبطین شاہ بھی موجودتھے۔ان شخصیات میں وزیراعظم پاکستان کے مشیربرائے خارجہ امور اورقومی سلامتی سرتاج عزیز، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمودقریشی، نامزد گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواامیرحیدرہوتی ،سینٹ میں قائدمسلم لیگ ن کے رہنماء اقبال ظفرجھگڑا، سیکرٹری دفاع جنرل آصف یاسین ملک، ممتازتجزیہ کارجنرل طلعت مسعود، سابق سپیکرقومی اسمبلی الہی بخش سومرو، سینٹر طلحہ محمود، مسلم لیگ ق کے مونس الہیٰ، سابق وزیرشیخ رشید ، جنرل حمید گل، سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق، پختونخواہ عواملی ملی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی، سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد، سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عتیق احمد خان،سابق صوبائی وزیرمواحدحسین سید، مسلم لیگ ق کے علیم عاد شیخ اور سید فقیر حسین بخاری اور قومی سطح کے دیگراہم رہنماء اور اراکین پارلیمنٹ میں شامل تھے۔ان میں سے متعددشخصیات مختلف اوقات میں پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر ناروے کا دورہ کرچکی ہیںاوراوسلومیں یونین کی طرف سے یوم آزادی پاکستان اور دیگر پروگراموں میں شرکت کرچکی ہیں۔ان میں بہت سے افرادکاشمار چوہدری قمراقبال کے قریبی اوردیرینہ دوستوں میں ہوتاہے۔ اس دوران ناروے۔پاکستان تعلقات اور نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ چوہدری قمراقبال نے نارویجن پاکستانیوں کے پاکستان کے اندر مسائل سے قومی رہنمائووں کو آگاہ کیا اوراس بات پر زوردیاکہ نارویجن پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائے۔
۔۔
لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقعہ پر ”یوم آزادی پاکستان اورآزادی صحافت ” کے عنوان سے خصوصی نشست منعقدہوئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقعہ پر ”یوم آزادی پاکستان اورآزادی صحافت ” کے عنوان سے خصوصی نشست منعقدہوئی ،صدارت ناروے میں مقیم پاکستانی بزنس مین شیخ طارق محمود نے کی ،جبکہ ڈی ایس پی کھاریاں عبدالقیوم گوندل مہمان خصوصی تھے،مہمان اعزازمیں ایس ایچ اوتھانہ سٹی لالہ موسیٰ ملک عامراعوان،ایس ایچ اوتھانہ صدرلالہ موسیٰ چوہدری جاویدگجر شامل تھے،تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت ھاجی تاج نسیم نے حاصل کی ،جبکہ اسداللہ انصاری نے نعت رسول مقبولۖ پیش کی،نشست سے ڈی ایس پی عبدالقیوم گوندل،ایس ایچ اوسٹی ملک عامراعوان ،کنوینئرلالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس ڈاکٹر عرفان احمدصفی،سینئرصحافی افضال احمدطاہرنے خطاب کیا،نشست میںڈپٹی کنوینئرمحمدرفیع بھٹی، عطاء اللہ چیمہ،اسداللہ انصاری، حاجی تاج نسیم،سیدعلی رضوان شاہ،ڈاکٹرجمال الدین،مرزامحمداکرم،عبداللطیف نجمی ،جمیل احمدطاہر،محمدبلال احمدبٹ ،عبدالرزاق بٹ، ا نور انصاری ،شفاقت علی مرزا،نصراللہ مجید، فرحان حفیظ،خورشیداحمدندیم،رضوان جانی،عبدالنثاربٹ،خالد مجید بٹ شانی شیخ،شیخ محمدحسین آغاخانی شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس اپنے قیام سے لے کر اب تک تین پروگرام کرچکی ہے،ڈاکٹر عرفان احمد صفی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس اپنے قیام سے لے کر اب تک تین پروگرام کرچکی ہے ،پہلے ہم نے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تقریب منعقدکی،اس کے بعد25فروری کو” آج کا ایٹمی پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں”کے عنوان سے بڑا پروگرام کیا جس میں جنرل (ر) حمیدگل ،قمرزمان کائرہ اور ضلع کی اہم شخصیات نے خطاب کیا ،ان خیالات کا اظہارکنوینئر”لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس ” ڈاکٹرعرفان احمدصفی نے یوم پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ پروگرام میں خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس کا قیام خالصتاً صاف ستھری صحافت کے فروغ کیلئے عمل میں لایاگیاہے ،اس میں ہم نے مقدارکے بجائے معیارکو ترجیح دی ہے اورابتدائی لسٹ میں ہم ستائیس افرادکو شامل کرسکے ہیں،انشاء اللہ ہم لالہ موسیٰ کے عوام کو صحافت کے حوالہ سے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیاکریں گے ، جہاں سے انکے مسائل موثراندازمیں اجاگرہوسکیں گے۔سینئرصحافی افضال احمدطاہر نے کہاکہ آجکا دن ان لوگوں کی یاددلاتاہے جنہوں نے اس وطن کے حصول کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اورآج ہم آزادفضائوں میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ نئی نسل کو اپنے شہداء کی تاریخ سے روشنا س کرانے کی آج اشدضرورت ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موجودہ حالات میں پولیس اورعوام کے درمیان فاصلے کو کم کرنے اشدضرورت ہے،شیخ طارق محمود آف ناروے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) موجودہ حالات میں پولیس اورعوام کے درمیان فاصلے کو کم کرنے اشدضرورت ہے ،بڑے افسوس کے ساتھ کہناپڑتا ہے کہ عوام کی اکثریت آج بھی اپنے جائز کام کیلئے بھی تھانہ جا نے سے گھبراتی ہے،ان خیالات کا اظہارشیخ طارق محمودناروے نے” لالہ یونین آف جرنلسٹس ” کے زیراہتمام یوم پاکستان کی خصوصی تقریب میں صدارتی خطاب میں کیا،انہوں نے کہاکہ پولیس افسران عوام کا پولیس بارے خوف ختم کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کریں کیونکہ عوام اور پولیس مل کرہی معاشرہ میں امن لاسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آج کا دن ہمارے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے ،”لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس” نے ایک اچھی تقریب منعقدکرکے پاکستان سے محبت کا جوثبوت دیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
قائداعظم محمدعلی جناح ایک مکمل مسلمان اورمنفردلیڈرتھے،ڈی ایس پی کھاریاں عبدالقیوم گوندل
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ) ڈی ایس پی کھاریاں عبدالقیوم گوندل نے کہاہے کہ قائداعظم محمدعلی جناح ایک مکمل مسلمان اورمنفردلیڈرتھے انکے اندر پسی ہوئی مسلمان قوم کا دردموجودتھا وہ گزشتہ رات یہاں مقامی ریسٹورنٹ میں ”لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس ” کے زیراہتمام ”یوم آزادی پاکستان اور آزادی صحافت ” کے عنوان سے خصوصی نشست میں خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ ہم آج جس ماحول میں رہ رہے ہیں ہمارے قائدنے اس کا کبھی سوچابھی نہ ہو لیکن مایوس ہونے کی ضرورت نہیں اسلامی تاریخ بتاتی ہے کہ مسلمان کبھی مکمل طورپرمغلوب نہیں ہوئے،ہمیں مفادات کو چھوڑ کر آگے بڑھناہوگا اوراداروں کا مضبوط کرنا ہوگا،اور خدانخواستہ اگرادارے کمزورہوگئے تو انکو سنبھالنے والا کوئی نہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمدعلی جناح نے صحافت کو مضبوط ستون قراردیاتھا اورامانت بھی ہے ،صحافت میں بنیادی عنصر غیر جانبداری ،قوم کی خدمت کا ذریعہ بناناہے یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب صحافت کو مکمل آزادی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم ہینڈزماڈل سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی ای ڈی اویجوکیشن طاہرکاشف تھے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) مسلم ہینڈزماڈل سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی ای ڈی اویجوکیشن طاہرکاشف تھے،تقریب میں بچوں نے تلاوت،نعت اور ٹیبلوپیش کئے،ای ڈی اوایجوکیشن طاہرکاشف نے پوزیشن ہولڈربچوں میں انعامات ،جبکہ ٹیچرزمیں بیسٹ ٹیچرایوارڈ تقسیم کیے،سیدخرم رضا نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی ایجوکیشن طاہرکاشف نے کہاکہ این جی اوزکے زیراہتما م چلنے والے سکولوں میں غریب اور مستحق بچوں کو فری تعلیم کے ساتھ ساتھ کتب ،یونیفارم فری ملنا کوش آئند ہے اس سے خواندگی کی شرح میں اضافہ اور سرکاری سیکٹرپربوجھ بھی کم ہورہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اللہ تعالیٰ کا ہمارے لیے بہت بڑا تحفہ ہے، اس تحفہ کی ہمیں قدر کرنی چاہیے،محترمہ ثمینہ احسان
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ) پاکستان اللہ تعالیٰ کا ہمارے لیے بہت بڑا تحفہ ہے، اس تحفہ کی ہمیں قدر کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی زون 112 محترمہ ثمینہ احسان نے یوم پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ آج ملک پاکستان مشکلات میں گھرا ہوا ہے،23مارچ1940 ء کو جو عہد باندھا گیا آج 2014ء میں اس عہد وفا کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم ملک پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے،اللہ تعالیٰ پاکستان کو تاقیامت قائم ودائم رکھے،اس موقع پر حلقہ زون 112 کی ناظمہ مسز عابدہ ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو اندھیروں سے نکالا جائے، اور آج کے دن یہ عہد کریں کہ پاکستان کی سلامتی،خوشحالی وتعمیروترقی کے لیے کام کریں گے،ہم اپنے آبائواجداد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،انہوں نے قربانیاں دے کر ملک پاکستان حاصل کیا، اس موقع پر حب میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کو جلد صحت یاب کرے ہم متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان کی مالی امداد کرے، اور غفلت برتنے والے افراد اور غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف گرفت کو مضبوط کریں تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات رونما نہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درخت لگانا صدقہ جاری ہے، امسال تحصیل کھاریاں میں انشاء اللہ 50ہزار پودے لگانے کا ہدف ہے،چوہدری جعفر اقبال
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) درخت لگانا صدقہ جاری ہے، امسال تحصیل کھاریاں میں انشاء اللہ 50ہزار پودے لگانے کا ہدف ہے،، ان خیالات کا اظہار چوہدری جعفر اقبالMNAو پارلیمانی سیکرٹری دفاع نے گورنمنٹ آئی ڈی جنجوعہ ڈگری کالج برائے خواتین میں شجر کاری مہم کا افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ طلباء اپنے گھروں، محلوں میں شجر کاری کریں، طلباء طالبات کو شجر کاری مہم میں شامل کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی خوبصورتی میں بھی توجہ دیں، درخت لگا کر جہاں میں صدقہ جاریہ کا کام کریں گے وہاں ملک میں آلودگی کو بھی ختم کریں گے، تعلیم کی بدولت ملک ترقی کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب سکول وکالجز کی اپ گریڈیشن، اور تعلیم کے لیے گرانقدر کوششیں کررہے ہیں، انشاء اللہ گورنمنٹ آئی ڈی جنجوعہ ڈگری کالج برائے خواتین لالہ موسیٰ میں کمپیوٹر لیب،اور لائبریری آئندہ مالی سال جون سے قبل تعمیر کردی جائے گی،کیونکہ کمپیوٹر وقت کی ضرورت ہے اور اس سے شناسائی ترقی کی جانب لے جاتی ہے، کیونکہ آئندہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے، جب تک تعلیم حاصل نہیں کریں گے ہم ترقی نہیں کر سکتے،اکالج میں سٹاف کی کمی، اور درجہ چہارم کی کمی کو بہت جلد پورا کیا جائے گا، انہوں نے امید کی کہ طلباء پڑھائی میں توجہ کے ساتھ ساتھ شجر کاری پر بھی توجہ دیںگی،س موقع پر پرنسپل جنجوعہ ڈگری کالج برائے خواتین لالہ موسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اساتذہ کی کمی کی باوجود حوصلہ افزاء رزلٹ فراہم کررہے ہیں، کیونکہ کالج میں سٹاف کی کمی ہے ،لیکن اس کے باوجود فرسٹ ائیر میں طلباء کی تعداد میں گزشتہ سال کی مقابلہ میں 300 طالبات کا اضافہ ہوا ہے، اگر جلد از جلد سٹاف کی کمی کو پورا کردیا جائے تو ہم مزید بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ایک جماعت ایک پلیٹ فارم ، MNAاورMPAکا عوامی خدمت کیلئے مل کر کام نہ کرنا حلقہ کی بدقسمتی ہو گی،عوامی حلقے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)عام انتخابات میں ڈنگہ شہر سمیت حلقہ این اے106کی عوام نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز چوہدری جعفر اقبال اور میاں طارق محمود کوبھاری اکثریت سے کامیابی دلائی جس کے بعد ان کو توقع تھی کہ دونوں سیاسی قوتیں مل کر ڈنگہ شہر کو میگا پراجیکٹ دیں گے اور ڈنگہ سمیت حلقہ کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے مگر بدقسمتی سے دونوں منتخب اراکین اسمبلی کے آپس کے اختلافات تعمیر وترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں عوامی حلقوں کے مطابق ڈنگہ شہر سے تعلق رکھنے والے دونوں اراکین اسمبلی کا منتخب ہونا شہر کے لیے اعزاز سے کم نہیں مگر دونوں سیاسی منصوبہ جات بھی عدم توجہی کا شکار دکھائی دیتے ہیںیہ ساری صورتحال حلقہ کے لوگوں کے لیے باعث تشویش بنی ہوئی ہے،لوگوں کے مطابق دونوں منتخب اراکین حکومت میں ہوتے ہوئے بھی بہتر طور پر فائدہ اٹھانے کے لیے آپس کے اختلافات بھلا کر شہر اور حلقہ کی بہتری اور تعمیر وترقی کے لیے مل جل کرکام کریں تاکہ شہر میں میگا پراجیکٹ دیئے جا سکیں اور شہر کی خوبصورتی کے لیے اقدامات کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: ہم نے ہمیشہ میڈیا کے تعاون اور نشاندہی سے پورے حلقہ میں تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل کروائے ہیں،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)میاں طارق محمود ایم پی اے نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ میڈیا کے تعاون اور نشاندہی سے پورے حلقہ میں تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل کروائے ہیں،یہی وجہ ہے کہ عوام ہمیشہ اپنے اعتماد سے نوازا ہے،عوامی نمائندگان کی یہ بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے۔ کہ وہ سرکاری اداروں اور کالجز میں سیاست چمکانے کی بجائے حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کریں،سرکاری اداروں میں جا کر عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اداروں کے افسران کا وقت ضائع کرتے اور زبانی دعوئوں سے عوام کو نہیں بہلایا جا سکتا ہے بدقسمتی سے ڈنگہ میں تمام اداروں میں سیاست چمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے،شجرکاری مہم کے نام پر درخواتین کے تعلیمی اداروں میں مردوں کی تقریبات منعقد کروا کر خواتین کے تعلیمی اداروں کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے میرا موقف یہ ہے کہ صرف عوامی نمائندگان کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو خواتین کے تعلیمی اداروں میں نہیں جانا چاہیے،گرلز ڈگری کالج ڈنگہ میں نیا بلاک بنانے کے دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن صرف اپنے نام کی تختیاں لگوانے کے شوق میں اس بات کو فراموش کیا جارہا ہے کہ گرلز کالج میں پرنسپل کی رہائش گاہ سمیت تمام بنیادی سہولیات اور بلڈنگ موجود ہے اور وہاں پر مزید عمارت کی ضرورت نہیں ہے لیکن گرائونڈ کو ختم کر کے وہاں پر عمارت تعمیر کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں،ہم نے ہمیشہ عوامی حقوق کا تحفظ کیا ہے اور پوری منصوبہ بندی کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں گرلز ڈگری کالج میں اگر بغیر منصوبہ بندی کے گرائونڈ کو ختم کر کے بلڈنگ تعمیر کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا،ہم نے اداروں کو بنانے کیلئے مسلسل محنت کی ہے اور عوام کی یہ پراپرٹی ضائع نہیں ہونے دیں گے ہم نے سرکاری املاک اور زمینوں کا تحفظ کر کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبے مکمل کروائے ہیں وہ لوگ عوام کی پراپرٹی کی حفاظت کیا کریں گے جن کے قریب ترین پانچ پراپرٹی لیڈر شامل ہیں بلدیاتی اداروں میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کرنے کے نام پر سرکاری افسران کا وقت ضائع کیاجا رہا ہے جبکہ عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں دوسروں کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگوا کر کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کر کے عوام کو بے وقف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن عوام بخوبی آگاہ ہے ککہ صوبائی محکموں سے متعلقہ ترقیاتی منصوبے ایم پی اے کی ذمہ دار ہوتے ہیں جبکہ وفاقی محکموں سے متعلقہ منصوبہ جات ایم این اے کی ذمہ داری ہوتی ہے ابھی تک ایک بھی وفاق کے متعلق منصوبہ ڈنگہ سمیت پورے حلقہ مین شروع کروایا گیا ہو تو اس کی نشاندہی کی جائے،مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری بھی بنیادی ذمہ داری فوڈ اور گرین سے متعلقہ اداروں مثلاً ہوٹلوں ،سبزی فروشوں،مل مالکان،آڑھتیوں اور حلوائیوں سے فوڈ لائسنس یا ان سے متعلقہ فنڈز وصول کریں لیکن بدقسمتی سے مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے شہریوں سے انکم ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے اس مسئلہ کو سیکرٹری ایگریکلچر کے سامنے اٹھائوں گا کسی کو بھی عوام کے ساتھ نا انصافی کی اجازت نہیں دوں گا ریسٹ ہائوسز کی جگہ تعلیمی ادارے بنوانے کے دعوے کرنے والے آج عوام کووضاحت کریں کہ ان ریسٹ ہائوسز کی نیلامی کیلئے اشتہارات کیوں اخبارات میں کیوں شائع کئے گئے اگر وہ تعلیمی ادارے بنوانے کیلئے اتنے ہی سنجیدہ تھے تو پھر ریسٹ ہائوسز کی نیلامی کا سلسلہ شروع نہ ہوتا،بلدیہ ڈنگہ میں بیٹھنے کے باوجوو آج تک عوامی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والوں کی طرف سے نا تو سٹریٹ لائٹس کے مسائل حل ہوئے نا فوارے چالو ہو سکے یہ کام بھی اگر ہم نے کروانے ہیں تو بلدیہ ڈنگہ میں بیٹھ کر سیاست کیوں چمکائی جا رہی ہے،آئندہ بجٹ میں انشاء اللہ سیم نالہ کی پختگی کیلئے فنڈز مخصوص کروائیں گے اور زبانی دعوئوں کی بجائے عملی کام کر کے حق نمائندگی ادا کریں گے میڈیا کی نشاندہی پر ڈیسی او گجرات نے ضلعی حکومت کے فنڈز سے تھانہ روڈ تعمیر کروانے کی منظوری دی اس کا کریڈٹ تختیاں لگوانے کے شوقین عوامی نمائندگان نے خود لینے کی کوشش کی الٹا میری وساطت سے مکمل ہونے والے جانی چک روڈ کی بھی میری غیر موجودگی میں تختی لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی،27سال سے عوام کی خدمت میں مشغول ہیں اور عوام کا اعتماد ہمارا قیمتی اثاثہ ہیم،پہلے بھی بے تخاشہ ترقیاتی منصوبے مکمل کروا کر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی کوعشش کی اور آئندہ بھی پورے ڈنگہ میں واٹر سپلائی کی مکمل سکیم نئے سروے سے شروع کروا کے سیم نالہ کی پختگی بوائز اور گرلز سکولوں میں سہولیات کی دستیابی سمیت دیگر منصوبہ جات مکمل کروا کرعوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اگر مارکیٹ کمیٹی بھتہ وصول کر رہی ہے موصوف ایم پی اے ہمارے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کیوں نہیں دیتے،محمد عمران بھٹی
ڈنگہ(پ ر)ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ محمد عمران بھٹی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے جواب میں پریس کانفرنس حفیظ موٹرز پر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مارکیٹ کمیٹی بھتہ وصول کر رہی ہے موصوف ایم پی اے ہمارے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کیوں نہیں دیتے،25سال تک تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والے ایم پی اے کو ہم نے سیکرٹری زراعت کی طرف سے جاری ہونے والے آرڈرز کی کاپی بھجوائی تھی اگر ان کو انگلش پڑھنا نہیں آتی تو ہمارا کیا قصور ہے ؟بھتہ خوری کے سرغنہ کرنل مارکیٹ کے اندر بدست مہدی خاں بسوی،پیر مصور امرہ سے سترلاکھ روپے وصول کیا،ایم پی اے جواب دیں کہ یہ کرنل مارکیٹ تنازعہ میں84 لاکھ روپے کس بات کے وصول کئے گئے،25سال بلا شرکت غیرے اقتدار کے نشہ میں سرمست رہنے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں جن کو ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کے پودے لگانے پر سوالات اٹھانے کا موقع ملا ہے،وہ بتائیں انہوں نے کتنے پودے لگائے،اگر ایک پڑھا لکھا آدمی اور قیادت سے وفا کرنے والا ایم این اے کامیابیوں کی منازل طے کر رہا ہے تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں،بھتہ خور مجرموں کیلئے لفظ استعمال کیا جاتا ہے اگر ہم بھتہ خوری میں ملوث ہیںہمارے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں اندراج کرواتے،کوئی ایک شخص آکر بتائے کہ ہم نے7500 روپے مارکیٹ کمیٹی انکم ٹیکس کے لیے ادا کئے تو وہ انکم ٹیکس کے ریکارڈ میں نہیں ہیں،ایم پی اے میاں طارق محمود کی فلور مل کا ٹیکس دس لاکھ روپے کے قریب ہے ان کے بھائی میاں امجد محمود کے ذمہ بھی لاکھوں روپے ہیں ان کے شیلر اور فلور مل پر جب اہلکار مارکیٹ کمیٹی فیس وصولی کے لیے جاتے ہیں تو ان کے گن مین انہیں قتل کی دھمکیاں دے کر دھکے دے کر واپس بھیج دیتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں تمام حالات سے آگاہ ہیں کاروائی ان کے ذمہ ہے سیاسی رسوخ کا ناجائز استعمال کرنے والون سے مارکیٹ کمیٹی کی فیس وصولی کا مطالبہ کیا ہے جو انہیں ناگوار گزارا اور ایڈمنسٹریٹر جو کہ ایم پی اے میاں طارق محمود کے قریبی رشتہ دار اور منظور نظر تھے انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کو دیوالیہ کر رکھا تھا،اب ہمارے پاس24لاکھ کے قریب بجٹ ہے میں نے ایڈہاک سیریز پر ملازمین رکھ کر تمام انتظام کو درست کیا ہے مارکیٹ کمیٹی کی فیس شہریوں کا حق ہے جو میں کسی بھی صورت معاف نہیںکر سکتا، سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت خادم اعلیٰ پنجاب کی طرف سے آئی ہوئی ہے جس کے لیے موصوف چاہتے ہیں کہ ان کی زمین جو کہ غیر موضوع قرار دیا مجھے کہا گیا کہ میں تجویز کر دوں باقی کام وہ خود کروا لیں گے لیکن میرے اکار کے باعث وہ مجھ سے خفا ہیں ہم وزیراعلیٰ پنجاب کے سپاہی اور مسلم لیگ ن کے ورکر ہیں ہم اپنا کام جاری رکھیں گے اگر کسی کو ناگوار گزرتا ہے تو ہماری بلا سے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منڈی بہائو الدین :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نو افراد کے مقدمہ میں قتل کا فیصلہ سنا دیا
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نو افراد کے مقدمہ میں قتل کا فیصلہ سنا دیا،خاتون سمیت چار ملزمان کو نو مرتبہ سزائے موت ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی پر چھ ماہ قید کا حکم سنا دیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام نے مقدمہ کی سماعت کی گواہان کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر خاتون سمیت ملزمان کو نو ،نو مرتبہ سزائے موت اور ایک ایک اگست2011ء میں جعلی پیر ناسر شاہ نے ملزمہ مصباح بی بی کے ساتھ ناجائز مراسم بنائے،ملزمہ جعلی پیر ناصر شاہ کے ساتھ مل کر بنایا تھا قاتل ناصر شاہ نے اپنے ساتھیوں ملزمان محمد اقبال محمد آصف کے ساتھ مل کر بھیرووال کے میڈیکل سٹور سے خواب آور گولیاں خریدی اور اسے مٹھائی کے اندر مکس کر کے مصباح کے حوالے کر دی مصباح جو گھر کی بیوی تھی نے نشہ آور مٹھائی اہل خانہ جن میں 55سالہ رضیہ بی بی زوجہ خان محمد 18سالہ عاصمہ حقیقی بہن نواز مدہی مقدمہ نواز کے کمسن باغ پانچ سالہ بیٹے شعیب چار سالہ سہیل اس کی بیوی کوثر بی بی 8سالہ قیصر ولد بشیر احمد35سالہ ارشاد احمد،تیس سالہ فیاض احمد اور پانچ سالہ شاہ زیب کو کھلا دی بعد ازاں ملزان نے گھر میں داخل ہو کر انہیں تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:غیر متوازن خوراک،کھانا کھا کر سونا شوگر کی بڑی وجوہات ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستانیوں کی طرز زندگی میں بے اعتدالی،غیر متوازن خوراک کا ٹیسٹ،فوڈز،سوڈا،کولڈ ڈرنکس،جوسز اور معاشرتی طرز زندگی سمیت معمولات زندگی میں ورزش و واک کا نہ ہونا اور کھا کر سو جانا ذیابیطس کی بڑی وجوہات ہیں پاکستان میں شوگر کی بڑھتی ہوئی شرح کو عوام نے خود کنٹرول نہ کیا اور حکومت نے مناسب اقدامات نہ کئے تو آئندہ 20سے25سال کے دوران شوگر کے مریضوں کی شرح کئی گنابڑھ جائے گی جسے کنڑول کرنا مشکل ہو جائے گا احتیاطی تدابیر سے شوگر پر قابو پایا جا سکتا ہے ،حکومت سمیت دنیا بھر میں نوے فیصد لوگ ٹائپ ٹو جبکہ 10فیصد لوگ ٹاپ ون میں مبتلا ہیں شوگر کا مرض جان لیوا ہے مگر اس سے بچائو ممکن ہے کے عنوان پر لاہور میں منعقدہ آگاہی سیینار سے مختلف ڈاکٹر حضرات نے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہر انسان کو اپنے جسم کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہیے نہ کہ ڈاکٹر کے ہاتھ میں تب ہی آپ صحت مند اور توانا رہ سکتے ہیں شوگر کے مریضوں کو اپنی بہت احتیاط کرنی چاہیے خصوصاً پائوں کا بہت خیال رکھنا چاہیے اور یوگا سمیت دیگر ورزشوں کو معمول کی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے کے خلاف مقدمہ درج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے کے خلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق محلہ رام باغ کے رہائشی محمد آصف مغل کو حج پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے اور بعد ازاں جعلی چیک دینے پر مولانا غلام مرتضی سیفی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :بلدیہ سے نقشہ منظو ر کرائے بغیر سرس اسٹیشن چلانے والے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیہ سے نقشہ منظو ر کرائے بغیر سرس اسٹیشن چلانے والے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا بتایا گیا ہے کہ راجہ پور کے رہائشی ذوالفقار علی ولد عبدالرشید نے محلہ رام باغ ڈنگہ میں بغیر نقشہ منظور سروس اسٹیشن بنا رکھا تھا جس پر بلدیہ ڈنگہ نے ذوالفقار کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں زیر دفعہ146/D2پنجاب لوکل آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب حکومت نے وفاق کی طرز پر صوبے میں بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب حکومت نے وفاق کی طرز پر صوبے میں بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے،لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں صوبے کے نوجوانوں میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا اجلاس کے دوران وفاق کی طرز پر ہائر ایجوکیشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں گے اس سلسلہ میں کالج پارک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سوئی گیس دفتر گجرات میں ارجنٹ درخواستوں کے لیے باکس رکھ دیا گیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)سوئی گیس دفتر گجرات میں ارجنٹ درخواستوں کے لیے باکس رکھ دیا گیا جس میں صارفین درخواست ڈال سکتے ہیں،25ہزار روپے اور سیکورٹی کی رقم جمع کروانا ہو گی جو رقم32ہزار سے زیادہ بنتی ہے،ہیڈ آفس میں میرٹ لسٹ بنے گی اس کے لئے تین ماہ کا ٹائم درکار ہو گا گجرات میں جس دن دفتر کے باہر باکس رکھا گیا اس روز کوئی جمع نہ ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ و گردونواح میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیاگیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ڈنگہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیاگیاڈنگہ سمیت تحصیل کھاریاں میں پچاس ہزار سے زائد پودے شجرکاری مہم کے دوران لگائے جائیں گے پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع چوہدری جعفر اقبال نے گذشتہ روز اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر ٹی او آر نوید اشرف وڑائچ پروفیسر مہر محمدافضل ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈویثرنل فاریسٹ آفیسر سردار فدا حسین ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر رضا انور سی او بلدیہ ڈنگہ سید سروش اقبال دیگر سرکاری افسران کے ہمراہ بلدیہ ڈنگہ گرلز اور بوائز ڈگری کالج ڈنگہ گورنمنٹ بوائز اور گرلز سکول ڈنگہ رورل ہیلتھ سنٹر ڈنگہ سمیت سرکارگی اداروں میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :فاطمہ جناح پبلک ہائی سکول بدھوال میں سالانہ تقریب تقسیم اعزازات و یوم والدین،اعجاز رنیاں مہمان خصوصی تھے
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) فاطمہ جناح پبلک ہائی سکول بدھوال میں سالانہ تقریب تقسیم اعزازات و یوم والدین ، پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں مہمانِ خصوصی تھے ،ڈائریکٹر اسلامک پبلک ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ گرلز کالج بھائو ڈاکٹر عرفان احمد چوہدری ، ممتاز ماہر تعلیم محمد رفیع اطہر ، مرزا محمد ظفر ، صدر پی ٹی یو تحصیل کھاریاں میاں جاوید اقبال ، رانا اطہر رشید ، چوہدری غلام سرور آف بدھووال ، چوہدری منشی خاں ، چوہدری قمر بدھووال مہمانِ اعزاز تھے ، والدین معززین علاقہ اور صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، پرنسپل چوہدری ولایت خاں طاہر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، بچوں نے ٹیبلو ، ملی نغمے ، خاکے ، اور تقاریر کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اعجاز احمد آف رنیاں نے کہا ، دور دراز گائوں میں علم کی جو شمع ولایت خاں طاہر نے جو روشن کی ہے اس کی روشنی آج گلی کوچوں میں دکھائی دے رہی ہے ، بچے کے پہلی درسگاہ ماں کی آغوش ہوتی ہے ، میرا تعلق بھی گائوں سے ہے اس لیے میں بدھووال کے بزرگوں اور مائوں سے درخواست کرونگا کہ بچوں کیساتھ ساتھ بیٹیوں کو بھی اُسی ذوق کے ساتھ تعلیم دلوائیں ، ایک تعلیم یافتہ ماں ہی ایک تربیت یافتہ نسل کی تعمیر کر سکتی ہے ، اُنہوں نے کہا کہ میں یہ سُن کر بے حد خوش ہوا ہوں کہ گائوں بدھوال کی تاریخ میں پہلی بار دو طالبات نے گریجوایشن پاس کی جبکہ تین طالبات یونیورسٹی آف گجرات میں ایم فل کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں ، جنہوں نے تعلیم کا آغاز فاطمہ جناح پبلک ہائی سکول بدھووال سے کیا تھا ، ولایت خاں طاہر ایک مجاہد انسان ہیں جنہوں نے اِس سحرا میں پھول کھلانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، میں اُنہیں اپنی طرف سے یقین دہانی کرواتا ہوں کہ باغبانی کے اِس کام میں اُنہوں جس نو کی مدد درکار ہو گی میں حاضر ہونگا ، اُنہوں نے کہا کہ بچوں نے جس طرح پرفارمنس کی ہے اُسے سے خوش ہو کر میں سکول انتظامیہ کو 10 ہزار کا کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کرتا ہوں ، قبل ازیں چوہدری اعجاز احمد آف رنیاں نے ممتاز ٹرانسپورٹر چوہدری غلام سرور کو اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ کالج کے پرنسپل چوہدری ولایت خاں طاہر نے اُنہیں ادارہ میں تشریف لانے پر یادگاری شیلڈ سے نوازا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ کے نواحی موضع صادق آباد کے نزدیک تیز رفتار جیپ کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ کے نواحی موضع صادق آباد کے نزدیک تیز رفتار جیپ کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک تفصیل کے مطابق محمد حسین ولد فضل حسین قوم کہمار سکنہ کوٹلہ سارنگ خاں موضع صادق آباد کے نزدیک سڑک پار کر رہا تھا کہ اس کو تیز رفتار جیپ نمبرKJ187نے ٹکر مار دی جس سے محمد حسین موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ واپڈا کا ملازم موٹر سائیکل کی ٹکر سے ٹانگ تڑوا بیٹھا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ واپڈا کا ملازم موٹر سائیکل کی ٹکر سے ٹانگ تڑوا بیٹھا تفصیل کے مطابق محمد ارشد لائن مین واپڈا سکنہ ڈھینڈہ اپنے موٹر سائیکل نمبرGTL849 پر جا رہا تھا کہ احمد پٹرولیم کے نزدیک اس کو مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گیا ٹکر سے محمد ارشد کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لو میرج کا شاخسانہ نوجوان کو گھر بلا کر نوجوان کو قتل کر دیا 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)لو میرج کا شاخسانہ نوجوان کو گھر بلا کر نوجوان کو قتل کر دیا 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق محمد حنیف ولد عید محمد قوم بلوچ سکنہ تحصیل پنڈ دادن خان2ماہ قبل لو میرج کر لی تھی جس پر لڑکی کے گھر والوں نے دونوں کو تسلی دی کہ ہم تم کو رخصت کر دیں گے نوجوان آج جب اپنی بیوی کو لینے آیا عبدالباسط،بوبی،شہباز، عثمان،مومی گوشی ساکنائے سرکلر روڈ نزد نارمل سکول لالہ موسیٰ نے فائرنگ کر کے محمد حینف کو قتل کر دیا ہے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے مدعی عید محمد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ کی مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام عظیم الشاں نظام مصطفی ریلی نکالی گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ کی مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام عظیم الشاں نظام مصطفی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت پیر محمد افضل قادری صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی ، مفتی کمال الدین قادری،صاحبزادہ محمد نعیم اللہ نعیمی،علامہ قاری سیف الرحمن نقشبندی،سید سیف اللہ فاروقی اور دیگر علماء مشائخ شامل تھے اس موقع پر پیر افضل قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو لادین بنانے کیلئے برسر پیکار ہیں جس کیلئے ہندو کلچر اور مغربی تہذیب اسلام کے خلاف کام کر رہی ہیں وزیر اعظم پاکستان کے گھر میں بے پردگی کا آغاز ہو چکا ہے ان کی بیٹی بے نظیر بھٹو بننے کی کوشش کر رہی ہیں وزیر اعظم کو اللہ تعالی کے غضب و قہر سے ڈرنا چاہئیے محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں میں بے پردگی عام ہو چکی ہے یونیورسٹیوں میں فخاشی پھیل رہی ہے اہلسنت کے نام پر بھارت نواز افراد کی جماعت کو اہلسنت بنایا جا ریا ہے پاکستان کو نظام مصففی اور نظام خلافت راشدہ کا گہوارہ بنایا جائے جیسا دور حضرت عمر فاروق کا دور تھا ایسے نظام کا نفاز ضروری ہے ہمارا مطالبہ ہے حکومت مزارات اولیاء کو ملنگ کلچر اور غیر شرعی رسوم سے پاک کرے مزارات پر قرآن پاک کی تعلیم دی جائے میلوں کو ختم کیا جائے مخلوط طرز تعلیم کو ختم کیا جائے ریلی کے احتتام پر چوہدری زبیر انور ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد نصیر بٹ انسپکٹرISIکے صاحبزادے کی شادی بخیر وخوبی انجام پا گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)محمد نصیر بٹ انسپکٹرISIکے صاحبزادے کی شادی بخیر وخوبی انجام پا گئی جس میں آصف نصیر بٹ،کاشف نصیر بٹ،جنید نصیر بٹ،اسد بٹ،عبدالمعیز بٹ،چوہدری افضال گھمن نائب صدر پریس کلب لالہ موسیٰ، یاسر بٹ،اشفاق بٹ،چوہدری جمیل جٹ کائرہ،ملک محمد آصف،شیخ امین،چوہدری خرم،چوہدری شہزاد،ذوالفقار احمد،اعجازبٹ، مرزا عدیل،نعمان اقبال،جہانگیر بٹ، علی احمد،سعد بٹ، ملک عادل،ارشد محمود بٹ،ولید رضا بٹ،بابر کامران،افتخار خان، حسنین احمد و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
23مارچ 1940ء کا تاریخی دن صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے ،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ23مارچ 1940ء کا تاریخی دن صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے کیونکہ 23مارچ 1940کو ایسی قرار داد پیش کی گئی جس کے پیچھے حقیقی اسلامی ریاست کا تصور موجود ہے۔برصغیر پاک و ہند میں پاکستان کی شکل میں اسلامی ریاست کی بنیاد اس دن ہی رکھ دی گئی تھی جس دن محمد بن قاسم نے ایک مظلوم بہن کی پکار پر یہاں قدم رکھا اور اس کے بعد مختلف تاجروں،اسلامی مبلغوںاور اولیاء کرام نے یہاں کے انسانوں کے دلوں کو اسلامی تعلیمات سے منور کیا۔اور بعد ازں سلطان محمود غزنوی سے لے کر اورنگ زیب عالمگیر تک بہترین حکومتوں کا قیام رہا اور نظریاتی طور پر حضرت مجدد الف ثانی نے آج سے تقریبا 400سال پہلے بالکل واضع اسلامی ریاست کا تصور دیتے ہوئے پاکستان کی بنیاد وں کو رکھااور حضرت شاہ ولی اللہ اور علامہ اقبال نے ان سوچوں کو بڑھاتے ہوئے 1930ء میں الہ آباد کے خطبہ صدارت میں واضع نقشہ پیش کر دیا اور پھر اللہ تعالیٰ کی ذات مبارکہ نے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی شکل میں معمار بنا کر پاکستان کو ایک مکمل ریاست بنانے کیلئے چن لیاجن کا ساتھ بنگال سے شیر بنگال مولوی فضل حق،خواجہ ناظم الدین سہروردی،اور پنجاب میں مولانا محمد علی جوہر،مولانا شوکت علی،مولانا حسرت موہانی،مولانا ظفر علی خاںاور پاکستان میں بسنے والے ہر مسلک کے اولیاء کرام،علما مشائخ اور جید علما ء دین نے دیا اور قائد اعظم کی قیادت میں دن رات کام کر کے نعمت خداوندی کی شکل میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس حوالے سے دیکھا جائے تو 65سالہ تاریخ میں جن لوگوں نے پاکستان کے مقصد کو پہچانا اور اس کے ساتھ پیار اور عشق کرنے لگے اور جن لوگوں نے اسے انگریزوں اور ہندوئوں کی سازش قرار دیا وہ اس کو لوٹنے لگے۔انہوں نے کہا کہ اب قوم فیصلہ کرے کہ وہ اس پاکستان سے عشق و محبت کرنے والے بنیں گے یا انگریزوں اور ہندوئوں کی ناپاک ذہنیت کو دیکھتے ہوئے اس میں لوٹ مار کریں گے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : جلد ہی ملک میں پھیلے اندھیرے چھٹ جائیں گے ، شریف برادران عوام دوست ہیں،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 106، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال پارلیمانی سیکرٹری دفاع نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ملک میں پھیلے اندھیرے چھٹ جائیں گے ، شریف برادران عوام دوست ہیں جو آگے بڑھ کر بات سننے اور مسائل کا حل سوچتے ہیں ، ملک سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے شدید بحرانوں میں مبتلا تھا جس کے باعث ہماری معیشت مکمل طور پر تباہی کے دھانے پر کھڑی تھی ، دہشتگردی کا تحفہ ہمیں فوجی آمر پرویز مشرف نے دِیا تھا، اس کے دور میں جو چند ڈالروں کی خاطر ہمیں اغیار کی جنگ میں گھسیٹا گیاتھا، میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی کاوشوں کے نتیجہ میں ملک سے بد امنی کے خاتمہ کے لیے جو اقدامات کیے شروع کئے گئے ہیں اس کے بہت جلد مثبت اثرات مرتب ہونگے ،حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی دِن رات محنت کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان نے ایٹمی قوت بنا کر ملک کا وقار بلند کیا ، حکومت عوامی تعاون سے تمام موجودہ چیلنجز کا نہ صرف بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے ، بلکہ وطن عزیز کو مستحکم ، خوشحال اور ناقابل تسخیر بنا کر عوام کا معیار زندگی بھی بلند کرے گی۔ ن لیگ کی حکومت ملی ترقی کیلئے کوشاں ہے ، قوم جلد خوشخبری سنے گی ، پاکستان جلد نواز شریف کی قیادت میں دنیا کے خود کفیل ملکوں میں شمار ہو گا ، پنجاب کی ترقی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کردار سنہری حروفوں میں لکھا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : موجودہ حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ عوام کو ریلیف نہیں دینا ،چوہدری اعجاز رنیاں،چوہدری اخلاق رنیاں
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے ڈیرہ ڈنگہ پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ عوام کو ریلیف نہیں دینا ، ن لیگ کے راہنما انتخابات میں عوام سے کئے وعدے بھول گئے ، بڑھتے ہوئے مسائل کے باعث ہر شخص ذہنی دبائو میں مبتلا ہے ، میاں برادران نے رائے ونڈ کو ہی پاکستان سمجھ رکھا ہے ، لاہور سے ایک چھوٹے علاقہ پر اربوں روپے لگا دیے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب میں ایک سال سے ترقیاتی کام روک رکھے ہیں ن لیگ کی حکومت مارشل لاء دور سے بد تر ہے ، مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری برادران سیاستدانوں کی آنکھ میں تیر کی طرح چبھتے ہیں ، لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے وعدہ پر عوام سے ووٹ لینے والوں نے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دِیا ہے ، طویل بجلی کی بندش سے تاجر ، کسان ، طلباء ، مشکلات کا شکار ہیں اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے پر پشیمان ہیں ۔ حکومت نے 20 کروڑ عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دِیا ، امن و امان کی مخدوش صورتحال اور سیاسی محاذ آرائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری محمد اسلم کے صاحبزادے چوہدری فراز اسلم کی پروقار دعوت ولیمہ بڑا سیاسی اکٹھ بن گئی
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) ڈنگہ کے نواحی گائوں ڈھوک گجراں کے ممتاز زمیندار چوہدری اسجد ، چوہدری امجد ، چوہدری ایوب ، چوہدری مطلوب ، چوہدری فاروق کے بھائی ، چوہدری محمد اسلم کے صاحبزادے چوہدری فراز اسلم کی پروقار دعوت ولیمہ منعقد ہوئی جس میں ،پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے خصوصی شرکت کی ، مہمانوں کا استقبال چوہدری اسجد ، چوہدری اسلم نے کیا ، دعوت ولیمہ میں نمایاں اہم شخصیات میں چوہدری طاہر زمان کائرہ ، میاں مبین حیات کولیاں شاہ حسین ،سابق ناظم چوہدری نصیر احمد نور جمال ، چوہدری عدنان افضل پنجن شہانہ ، چوہدری شبیر دھکڑ ٹھیکیدار ، حاجی احمد خاں ڈھوک گجراں ، چوہدری محمد ارشد چیئرمین رندھیر ، چوہدری غضنفر مرزا طاہر ، اقبال بسوی ڈنگہ ، چوہدری طارق پٹواری برنالی ، چوہدری خادم علی ڈھوک گجراں ، چوہدری مہندی خاں ڈھوک گجراں ، چوہدری میر خاں ڈھوک گجراں ، چوہدری عدنان یوسف ڈھوک گجراں ، چوہدری زبیر بدھو ، چوہدری رضوان ڈنگہ ، چوہدری نوید ڈنگہ ، چوہدری اشتیاق ڈھوک گجراں ، چوہدری مناسب حسین پوڑانوالہ ، چوہدری قیصر بھائو گھسیٹ پور ، چوہدری فیصل بھائو گھسیٹ پور ، چوہدری طارق محمود گمٹی ، چوہدری خرم شہزاد چکوڑی بھیلووال ، چوہدری محمد اشرف چکوڑی بھیلووال ، چوہدری کامران اشرف چکوڑی بھیلووال ، چوہدری محمد افضل نمبردار ساگر ، چوہدری الیاس ممبر کھوڑی عالم ، چوہدری ظفر اقبال کھوڑی عالم ، چوہدری محمد ارشد
کولیاں حبیب ، چوہدری عبد الستار کولیاں حبیب ، چوہدری محمد اشرف کولیاں حبیب ، چوہدری محمد اسجد ممبر کولیاں حبیب ، چوہدری ظفر علی ڈھولا ، میاں محمد اقبال اوجریاں ، چوہدری محمد وارچ اوجریاں ، چوہدری رضوان علی سوگہ ، چوہدری ولایت موجیانوالہ ، چوہدری اشرف ڈھوک گجراں ، چوہدری جاوید اقبال ڈھوک گجراں ، چوہدری اختر ڈھوک گجراں ، چوہدری انتظار ڈھوک گجراں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔