تحریک انصاف کا شیخ رشید کے معاملے پر امریکہ سے معذرت کا مطالبہ

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر امریکہ سے معذرت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک نے بھی احتجاجا امریکہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی زیرصادرت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شیخ رشید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر امریکہ سے معذرت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جب تک امریکہ اس معاملے پر معذرت نہیں کرتا پی ٹی آئی کا کوئی رکن امریکہ نہیں جائے گا۔

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک نے بھی احتجاجا اپنا امریکہ کا دورہ منصوخ کر دیا۔ امریکہ حکام نے داخلی سیکورٹی کے حوالے سے نفیسہ شاہ کو امریکہ آنے کی دعوت دی تھی۔