کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ طالبان سے مزاکرات کیلئے حکومت اور فوج ایک صفحے پر اکھٹے ہو چکے ہیں جبکہ طالبان بھی اسی صف میں آ چکے ہیں۔
پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ طالبان سے مزاکرات کیلئے 16 سیاسی جماعتوں نے حکومت کو مینڈیٹ دیا تھا لیکن حکومتی تاخیر کے باعث کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئیں لیکن فوجی آپریشن کی بات کرنا ملک اور فوج سے دشمنی ہے کیونکہ فوجی آپریشن کے نتائج کبھی بھی اچھے نہیں نکلے۔
سید منور حسن کا کہنا تھا کہ کراچی آپریش ایک کاسمیٹک آپریشن ہے جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔