کراچی: بس کا سلنڈر پھٹنے سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق، 2 افراد زخمی

Cylinder Exploded

Cylinder Exploded

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سائٹ میں سی این جی اسٹیشن پر بس کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سائٹ تھانے کے قریب سی این جی بھروانے کے دوران روٹ نمبر 20 کی بس کا سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے سی این جی اسٹیشن پر موجود رکشہ ڈرائیور 50 سالہ عبدالرحیم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد 21سالہ صادق شاہ اور 20 سالہ طفیل احمد زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے بس کو بری طرح نقصان پہنچا۔ بسوں میں سی این جی بھروانے کے دوران سلنڈر پھٹنے کے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں جس کے بعد بسوں میں سی این جی بھروانے پر پابندی لگائی گئی تھی تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کرایا جاسکا۔