گڈی پٹاخہ عالیہ بھٹ چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور کیساتھ جوڑی بنائیں گی

Shahid Kapoor

Shahid Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی گڈی پٹاخہ عالیہ بھٹ چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور کے ساتھ جوڑی بنائیں گی۔ کوئین کے ہدایتکار وکاس بہل اپنی آنے والی فلم شاندار میں نئی جوڑی متعارف کرا رہے ہیں۔ نئی فلم میں ہائی وے کی ہیروئن عالیہ بھٹ چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور کے مقابل جلوہ گر ہوں گی۔

ناقدین کا کہنا ہے نئی فلم کی یہ شاندار جوڑی بالی وڈ میں خوب دھمال کر سکتی ہے۔ شاہد کپور ان دنوں شردھا کپور کے ساتھ فلم حیدر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کی شاندار شوٹنگ اگست میں شروع ہو گی۔