روس کا سویوز راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ

 Rocket

Rocket

ماسکو (جیوڈیسک) روس کا سویوز راکٹ تین خلابازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہو گیا ہے۔ سویوزراکٹ ایک امریکی اور دو روسی خلاء بازوں کو لے کر قازقستان کے بیکانور اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا۔

راکٹ تقریباً 6 گھنٹے میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے گا۔ تینوں خلاء باز 6 ماہ تک خلائی اسٹیشن پر رہیں گے جہاں پہلے ہی تین خلاباز نومبر کے مہینے سے موجود ہیں۔