کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے بحر ہند میں گر کر تباہ ہونے والے ملائیشین طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام موسم بہتر ہونے کے بعد پھر شروع کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی نے منگل کو خراب موسم کی وجہ سے طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام ایک دن کے لئے بند کر دیا تھا۔ بدھ کی صبح موسم میں بہتری کے بعد تلاش کا کام پھر شروع کر دیا گیا ہے۔
ادھر بیجنگ میں بدقسمت طیارے کے مسافروں کے لواحقین نے ملائیشین سفارت خانے کی طرف احتجاجی مارچ کیا۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ملائیشین حکومت طیارے کے معاملے میں سچائی سے آگاہ کرے۔