سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے بند – Mar 26, 2014

CNG, Stations

CNG, Stations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا، جو جمعرات کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔

سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے بند ہوجائینگے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔