افغانستان میں خودکش حملے اور دہشتگردی کے واقعات میں 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت سمیت مختلف صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے مرکزی دروازے پر خودکش حملے کے بعد متعدد حملہ آور دفتر کی عمارت میں داخل ہوگئے۔

جہاں تقریبا 4 گھنٹے تک دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے اس حملے میں 2 پولیس اہلکار اور صوبائی کونسل کے امیدوار سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور بھی مارے گئے، حملے کی ذاری افغان طالبان نے قبول کرلی۔