سابق آل راؤنڈر مشتاق محمدکے کیریئر پر ایک نظر

Mushtaq Mohammad

Mushtaq Mohammad

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک مایہ ناز آل راؤنڈر مشتاق محمد بھی ہیں۔ 1970 کی دہائی میں ٹیم کی قیادت ہو یا 1990 کے عشرے میں قومی ٹیم کی کوچنگ، مشتاق محمد نے پاکستان کی ہر دور میں خدمت کی۔ مشتاق محمد 22 نومبر 1943 کو پیدا ہوئے، انہوں نے 1959 میں صرف 15 سال اور 124 دن کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیلا۔ 1969 میں ایک ہی ٹیسٹ میں اپنے بڑے بھائی حنیف محمد اور چھوٹے بھائی صادق محمد کے ساتھ میچ کھیل کر ریکارڈ بنایا، وہ ایک ہی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے اور پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ دو بار انجام دے چکے ہیں۔

مشتاق محمد 1999 کے ورلڈ کپ میں فائنل کھیلنے والی پاکستان ٹیم کے کوچ تھے۔ 57 ٹیسٹ میچز میں مشتاق محمد نے 10 سنچریوں کی مدد سے 3643 رنز اسکور کئے، لیگ اسپن بولنگ سے 79 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ مشتاق محمد کا شمار بہترین فیلڈرز میں ہوتا تھا، انہوں نے 42 کیچ بھی پکڑے۔