امریکی ریاست کولوراڈو میں سرمنڈوانے پر طالبہ کو اسکول سے نکال دیا گیا

Student

Student

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں شخصی آزادی اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیردی گئیں۔ بچی کو سر منڈوانے پر اسکول سے نکال دیا گیا۔ امریکی ریاست کولوراڈومیں طالبہ کامرائن رینفروکو سر منڈوانے پر اسکول سے نکال دیاگیا، جس سے لوگ حیران بھی ہوئے اور پریشان بھی۔

رینفرو کا قصور صر ف اتنا تھا کہ وہ اپنی دوست ڈیلانے کو اکیلا چھوڑنا نہیں چاہتی اور اس سے اظہار یکجہتی کے لیے رینفرو نے اپنا سر منڈوایا۔ گیارہ سالہ ڈیلانے کینسر میں مبتلا ہے اور کیموتھراپی کے دوران انہیں گنجا ہونا پڑا۔ ڈیلنے کہتی ہیں کہ رینفرو نے ان کا ساتھ دیا جس پر وہ خود کو بہت خاص محسوس کررہی ہیں۔

کینسر میں مبتلا ڈیلانے کی ماں کا کہنا ہے کہ چھوٹی لڑکی رینفروکا یہ کام ایک بڑا عمل ہے۔ لیکن اسکول حکام کہتے ہیں کہ رینفرو نے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، والدین کا دبا بڑھنے پر رینفرو کو اسکول جوائن کرنے کی تو اجازت مل گئی، تاہم اس پر حتمی فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں کیاجائے گا۔