سندھ ہائیکورٹ نے ایئر بلیو کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیدیا

Air Blue Company

Air Blue Company

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ ایئر بلیو طیارہ حادثے کے متاثرین کو ایک ہفتے میں معاوضہ ادا نہ کرنے پر کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق چنا پر مشتمل ایک رکنی بنچ نے ایئربلیو سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو معاوضہ نہ ملنے کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے ایئربلیو کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ ایک ہفتے میں معاوضے کی رقم ہائی کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے۔عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر ایئر بلیو کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے جائیں گے۔