اقوام متحدہ کی تعلیم بارے رپورٹ حکومتی دعوئوں کی کلی کھول رہی ہے : زبیر حفیظ
Posted on March 26, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی پاکستان میں تعلیم کی صورت حال کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ حکومتی دعوئوں کی قلعی کھول رہی ہے، تعلیم پر خرچ کے حوالے سے کئے گئے بے بنیاد دعوے ، اور بچوں کا بنیادی تعلیم سے محروم رہنا قوم اور ملک کے ساتھ نا انصافی اور ظلم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ میں ٹیلنٹ ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ32فیصد بچوں کا سکول نہ جانا ، 17فیصد تعلیمی اداروں کو صرف ایک کمرہ ، جبکہ 8فی صدپرائمری سکولوں کی عمارت کا سرے سے وجود ہی نہ ہونا قابل شرم ہے۔
عوام کے صبر کا امتحان لینے کے برابر ہے ، یوتھ فیسٹیولز اور تشہیر پر قوم کے اربوں روپے پانی کی طرح بہائے جا رہے ہیں لیکن قوم کو بنیادی سہولتوں اورضرورت کی اشیاء سے محروم رکھنا بھی تکلیف دہ ہے، ناظم اعلیٰ نے حال ہی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے کرائے گئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم مہنگی ہونے کی وجہ سے صرف 2فیصد طلبہ اور طالبات ہی یونیورسٹی کی تعلیم تک پہنچ سکتے ہیں ، اس صورت حال میں خوش حال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حکومت فی الفور ہنگامی بنیادوں پر تعلیم پر توجہ دے اور قوم کے اثاثے کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com