نواز شریف بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں۔ محمد اکمل

مصطفی آباد/للیانی: وزیر اعظم محمد نواز شریف بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کے راستے کھلنے چاہئیں،حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے ،انشا ئاللہ اس بحران سے نجات حاصل کرینگے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت سستی بجلی کی پیداوار کے لئے کوئلے اور ہائیڈل منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری سرافہ ایسوسی ایشن مصطفی آباد محمد اکمل زرگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عمران خان کے گھر جا کر قومی ایشوز پر مشاورت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے تاریخ ساز اقدام کر کے ایک مدبر اور حکمت و دانائی کا حامل قومی قائد اور نہایت زیرک وزیر اعظم ہونے کا عملی مظاہرہ کر کے پاکستانی سیاست میں دور اندیشی اور بصیرت کی منفرد مثال رقم کر دی ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستانی سیاست اور جمہوریت کے حوالہ سے نہایت مثبت اور خوشگوار امیج ابھرا ہے میاں محمد نواز شریف نے جمہوریت میں سیاسی مخالفین کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کی روایت ڈالتے ہوئے سندھ میں پیپلزپارٹی اور خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالی جبکہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے واضع اور اکثریتی امکان کے باوجود ایک چھوٹی جماعت کو صوبہ کی وزارت اعلی اور گورنر شپ سونپ کر جمہوریت کے گلدستے کو سجایا۔