نواب خیر بخش مری کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ چیفس کالج لاہور میں تعلیم پائی۔ نواب صاحب نے ہمیشہ اپنے علاقے کی احساس محرومی دور کرنے کے لیے سیاست کی۔ متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
پاکستانی سیاستدان قوم پرست لیڈر بلوچ قبیلہ مری کے سردار نواب مہر اللہ خان مری کے فرزند کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ چیفس کالج لاہور میں تعلیم پائی۔ 1950 میں مری قبیلے کے سردار بنے اور بلوچستان کی سیاست میں سرگرم حصہ لینا شروع کیا۔ متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
نومبر 1978 میں سیاسی نااہلیوں کے کمیشن نے انھیں سات سال کے لیے صوبائی اور مرکزی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے نااہل قرار دے دیا۔ اس کے بعد افغانستان چلے گئے۔ اور جب جمالی صاحب وزیراعلیٰ بلوچستان بنے تو انھیں واپس بلا لیا گیا۔
حکومت پاکستان اکثر ان پر بغاوت اور حکومت کیخلاف مسلح جدوجہد کا الزام لگاتی رہی ہے۔ حب کہ نواب صاحب نے ہمیشہ اپنے علاقے کی احساس محرومی دور کرنے کے لیے سیاست کی۔