شیل پاکستان لمیٹڈ اعلیٰ میعار اور مقدار کی ضمانت ہے۔ چوہدری ہارون الرشید

کروڑ لعل عیسن : شیل پاکستان لمیٹڈ اعلیٰ میعار اور مقدار کی ضمانت ہے۔40 ہزار پیٹرول پمپوں کا سٹینڈرڈ اور تمام سروسز بین الاقوامی میعار کے مطابق ہیں۔ جنوبی پنجاب میں اپنا نیٹ ورک قائم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیل پاکستان کے جنرل منیجر چوہدری ہارون الرشید نے گزشتہ روز مقبول پیٹرولیم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیل پاکستان لمیٹڈ دنیا کی واحد کمپنی ہے جو اعلیٰ میعار کی ضمانت دیتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو مقبول پیٹرولیم چوہدری اطہر مقبول نے کہا کہ کروڑ لعل عیسن تاریخی اہمیت کا حامل شہر ہے۔

جو کہ ایک زمانہ میں دیپال پور کے نام سے ڈی آئی خان کی تحصیل تھی۔ اور معرف روحانی پیشواء حضرت لعل عیسن کی ایک کروڑ مرتبہ سورة مزمل کا ذکر کرنے کے بعد اس شہر کا نام کوٹ کروڑ اور پھر کروڑ لعل عیسن پڑ گیا۔

یہ علاقہ زراعت کے اعتبار سے کافی ترقی یافتہ ہے۔ یہاں پر گندم ، گنا ، کپاس اور چاول کی بہترین پیداوار ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے اس قدرے پسماندہ علاقے کو ڈویژن ہیڈ کواٹر بنا دیا تو یہاں پر مزید ترقی ہو گی۔ چوہدری اطہر مقبول نے کہا کہ ہم نے مقبول پیٹرولیم پر عوام کو میعار اور مقدار فراہم کیا ہے۔ اور انشاء اللہ میعار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شیل پاکستان کے افتتاح میں شیل پاکستان کے افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اور ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔