اسپیشل برانچ کے ملازم اور ڈاگ سینٹر کے انچارج نے لاکھوں روپے کا کتا کھو دیا

 Dog Center

Dog Center

لاہور (جیوڈیسک) وی وی آ ئی پیز کی سیکیورٹی کلئیرنس اوربارودی مواد کا سراغ لگانے والا اسپیشل برانچ پولیس کا لاکھوں روپے مالیت کا کتا اپنا سراغ کھو چکا ہے،اسپیشل برانچ کے انچارج کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

لاہورمیں اسپیشل برانچ کے ملازم اورڈاگ سنٹر کے انچارج شاہد علی نے تھانہ نواب ٹاوٴن میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایکسپو سنٹر میں دوران ڈیوٹی نمازِ مغرب ادا کرنے گئے تو سراغ رساں کتے کو ایک جگہ باندھ دیا، جب واپس آئے توپانچ لاکھ روپے مالیت کا کتا غائب تھا۔

سراغ رساں کتے کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا، تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ شاہد علی کے مطابق ان کتوں کو بارودی مواد کا پتہ چلانے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے، جو بم ڈسپوزل ا سکواڈ کے ہمراہ وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران متعلقہ روٹ کی سیکیورٹی کلئیرنس کرتے ہیں۔ کئی روز گزر گئے پولیس کی کارکردگی سوائے مقدمہ درج کرنے کے آگے نہ بڑھ سکی۔