حکومت طالبان مذاکرات :اعتماد سازی کاعمل شروع ہو چکا، پروفیسر ابراہیم

Prof. Ibrahim

Prof. Ibrahim

اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان امن کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے، اعتماد سازی کاعمل شروع ہو چکا ہے، امن قائم کرنے کیلئے وزیراعظم کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

پروفیسر ابراہیم نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوجائیں، فوری نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا، نواز شریف کے اقدامات بہت اچھے ہیں۔

پروفیسر ابراہیم نے امید ظاہر کی کہ فوج اور طالبان مین کچھ عرصے بعد اعتماد پیدا ہوجائے گا۔