علامہ صاحب 18 اپریل 1886 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ علامہ امداد علی امام علی قاضی سندھ کے نامور ادیب، مفکر اور سندھ کے اعلیٰ پائے کے محقق تھے۔ آپ نے سندھی ادب، ثقافت، علم، فن اور تھذیب پر بھت کام کیا ہے۔
علامہ صاحب نے ابتدائی تعلیم میاں عبد العزیز سے حاصل کی۔ 1907 میں اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلستان گئے جہاں سے آپ نے اقتصادیات اور نفسیات کی تعلیم حاصل کی۔ 1910 میں جرمنی گئے۔ جہاں ایلسا نامی جرمن خاتون سے ملے اور بعد میں شادی ہوئی۔
علامہ 1951 میں سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر ہوئے۔ آپ نے 1959 میں اپ نے استعفیٰ دیا اور سندھی ادبی بورڈ کے لئے کتابیں لکھنے لگے۔آپ بین القوامی طور پر مانے ہوئے شخص تھے آپ سے متاثر ہونے والوں میں علامہ اقبال ، ذاکر حسین ھندوستان کی سابق صدر، مولانا ابو الکلام آزاد اور جارج برناشاڈ قابل ذکر ہیں۔
علامہ صاحب کی زوجہ ایلسا قاضی جنہیں سندھ کے لوگ احترام سے “امڑ ایلسا” کہتے تھے 28 مئی 1967 میں انتقال کر گئیں۔ علامہ صاحب ان کی وفات کے بعد زیادہ عرصہ نہ رہ سکے اور 13 اپریل 1968 کو اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔