جلد دونوں طرف سے قیدیوں کی رہائی شروع ہونے والی ہے، پروفیسر ابراہیم

Prof. Ibrahim

Prof. Ibrahim

اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کار کمیٹی کے پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ بہت جلد دونوں طرف سے قیدیوں کی رہائی شروع ہونے والی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ فوج اور طالبان میں کچھ عرصے میں اعتماد پیدا ہو جائے گا۔

طالبان امن کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہمذاکرات میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے، اعتماد سازی کاعمل شروع ہو چکا ہے، امن قائم کرنے کیلئے وزیراعظم کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ پروفیسرابراہیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوجائیں، فوری نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف کے اقدامات بہت اچھے ہیں۔

پروفیسرابراہیم نے امید ظاہر کی کہ فوج اور طالبان مین کچھ عرصے بعد اعتماد پیدا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کے اختیارات کا سوال اہم نہیں، بہت جلد سیزفائر میں توسیع کی توقع ہے۔