لاہور (جیوڈیسک) پنجابی شاعری میں کافیوں کی بنیاد رکھنے والے عظیم صوفی شاعر شاہ حسین کے 415 ویں عرس کی تقریبات آج سے لاہور میں شروع ہو گئی ہیں۔
شاہ حسین کے عرس کو میلہ چراغاں بھی کہا جاتا ہے۔ 1538ء میں اندرون لاہور میں پیدا ہونے والے شاہ حسین نے اپنی کافیوں کی بنیاد راگ راگنیوں پر رکھی۔ شاہ حسین کا باطن کھلتا ہے تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ دنیا ایک کھیل کے سوا کچھ نہیں۔
شاہ حسین کو ایک برہمن لڑکے مادھو سے عشق ہوگیا۔ دونوں میں محبت کا جذبہ اتنا مضبوط تھا کہ مادھو لال شاہ حسین کے نام کا حصہ بن گیا۔ شاہ حسین کہتے تھے کہ انسان کا ظاہر اور باطن ایک ہونا چاہیے۔