میامی اوپن ٹینس: نوواک جو کوچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Tennis

Tennis

میامی (جیوڈیسک) میامی اوپن ٹینس کے کوارٹرفائنل میں عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر چھ اینڈی مرے کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ میں جگہ بنالی۔سربیئن ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے برطانوی حریف کو سات پانچ اور چھ تین کے اسکور سے شکست دی۔

ہار کے بعد اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ ان کو خود پر غصہ نہیں، ان کا کھیل کافی حد تک بہتر تھا۔ نوواک جوکووچ کا سیمی فائنل میں ممکنہ طور پر سابق عالمی چیمپئن اور دو بار میامی ٹینس جیتنے والے سوئس اسٹار راجر فیڈرر سے ٹاکرا پڑ سکتا ہے۔