جناح پارک میں قائم چناب کلب کے توسیعی پُختہ تعمیراتی منصونے کے خلاف پارک میں واک کرنے والوں کا شدید احتجاج

فیصل آباد ( فیصل شاہ )جنا ح پارک فیصل آباد میں قائم چناب کلب کے توسیعی پُختہ تعمیراتی مُنصوبے کے خلاف ،جناح پارک میں آنے والوں نے چناب کلب چوک میں شدید احتجاج کیا ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے اے سی سٹی ظہیر انور جبہ نے مظاہرین سے مذاقرات کر کے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی،عوامی موقف تھاکہ، جناح پارک فیصل آباد کا ایک دلکش ،منفرد تفریحی پارک ہے،جس کی بنیادا نگریز کے دور میں فیصل آباد کے خوبصورت نقشے کے ساتھ رکھی گئی تھی،اُس وقت کی تاریخی تختیوں کے نشانا ت عدم دلچپی کے پیشِ نظر اب مٹتے جارہے ہیں ،اور انتہائی ظالمانہ طریقے سے جو پختہ تعمیر ات کا سلسلہ پارک کے اندر جاری ہے ، وہ نہ جانے کب جاکر ختم ہو گا، جس کی وجہ سے پارک کی فضاء دن بدن آلودہ ہوتی جارہی ہے ،اسی پارک کی سر سبز دھرتی ایک حصہ ہمارے حکمرانوں نے پرنس آ غاکریم کی خوشنودی حا صل کرنے کے لئے اسے دے دیا تھا ،جس پر اب، سرینا ہوٹل قائم ہے، اور اسی طرح کلبوں اور دیگر دفاتر کی تعمیرات ہے ، اور چناب کلب تو پہلے بھی دو تین دفعہ جناح پارک کی جگہ پر قبضہ کرکے پھیل چُکا ہے،اب پھر اُس میں کسی بہت بڑی عمارت کی بیسمنٹ اور بنیادوںکی کھدائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

جو پارک کی فضاء کے ماحول کو مذید آلودہ کرنے کاسبب بنے گا، افسوس کہ ایک طرف تو گورنمٹ سپورٹس فیسٹیول جیسے ایونٹ منعقد کرواکرعوام کو اچھی صحت کے لئے گرائونڈوں اور پارکوں میں آنے کا درس دے رہی ہے،اور دوسری جانب ،انہیں نقصان پہنچا کر ختم کیا جا رہا ہے،لہذاہ پنجاب گورنمنٹ فوری نوٹس لیتے ہوئے جناح پارک پراب تک کئے گے تمام قبضوں کو ختم کرواکر ہنگامی بنیادوں پر پارک کے توسیعی منصوبوں کا آغاز کرے۔