بالی وڈ کی نئی فلم “کانچی” کی پروموشن کی رنگا رنگ تقریب

Kanchi

Kanchi

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں بالی ووڈ ہدایتکار سبھاش گھئی کی نئی فلم “کانچی” کی پروموشن کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں فلم کی کاسٹ بھی شریک ہوئی۔ سبھاش گھئی ان دنوں اپنی نئی فلم “کانچی” کی پروموشن میں مصروف ہیں اور فلم کے حوالے سے خاصے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ممبئی میں ہونے والی فلم پروموشن کی رنگا رنگ تقریب میں “کانچی” کی پوری کاسٹ شریک ہوئی اور فلم کے گانوں کی بے حد پذیرائی پر شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ فلم کی کہانی روایتی معاشرے کے ظلم و ستم کا شکار ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ کانچی 25 اپریل کو سینما سکرین کی زینت بنے گی۔