پاکستان عمدہ کارکردگی دکھا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالے گا، کامران اکمل کو یقین

Kamran Akmal

Kamran Akmal

ڈھاکا (جیوڈیسک) وکٹ کیپر کامران اکمل کو یقین ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گی۔کامران اب تک تمام پانچوں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم کا مورال نہیں گرا اور اس نے آسٹریلیا کے خلاف اچھی جیت سے کم بیک کیا جس سے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ اگر ٹیم نے کوچ کے پلان پر عمل کیا تو فائنل فور میں ضرور پہنچے گی۔کامران نے کہا کہ میں ٹی ٹوئنٹی میں ہمیشہ اوپنر کی حیثیت سے کھیلتا رہا ہوں لیکن اگر ٹیم مینجمنٹ کسی دوسرے نمبر پر بھی کھلائے توکوئی پریشانی نہیں ہوگی۔