پاکستان میں صنعتی بحران دور کرنے کے لئے بجلی او گیس کی لوڈشیڈنگ کے مسلے کو حل کرنا ہو گا۔ مسرت شاہین

اسلام آباد : پاکستان تحریک مساوات کی چیئر پرسن اور معروف اداکارہ محترمہ مسرت شاہین نے کہا ہے کہ کہ پاکستان میں صنعتی بحران دور کرنے کے لئے بجلی او گیس کی لوڈشیڈنگ کے مسلے کو حل کرنا ہو گا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب طبقے کا جینا محال ہو چکا ہے۔

پٹرول، اشیاء خوردنی اور ضروریہ پر حکومت کی جانب سے تاحال سبسڈی کا اعلان نہ ہونا افسوسناک ہے۔ حکومت بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لے۔

گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں منافع کمانے والے اداروں کی نجکاری کا فیصلہ غیر دانشمندانہ تھا۔ حکومت اور طالبا ن دونوں مذاکرات میں لچک کا مظاہرہ کریں۔

مولانا فضل الرحمن کل تک مذاکرات کمیٹی کے سربراہ تھے تو اس وقت انکے پاس طالبان سے مذاکرات کرنے کا پورا اختیار موجود تھا۔ انہیں تب یہ سوچنا چاہیے تھا کہ مذاکراتی عمل میں کس کو شامل کیا جانا چاہیے اور اس کا حل کیسے نکالا جا سکتا ہے۔ اب نا کام ہونے کے بعد وہ ہمشیہ کی طرح تلقید اور تنقید کر رہے ہیں۔