ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی عمران اسلم کا کورنگی 5 پر زیر تعمیر مرکزی لائبریری کے تعمیراتی کام کا معائنہ
Posted on March 27, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : نوجوانوں کی صلاحیتوں کو برئوے کار لانے کا بہترین راستہ لائبریریوں کا قیام ہے لائبریری میں مطالعہ سے نوجوانوں کی سوچ نظریہ اور خیالات سے قیادت کی وہ کرنیں نمودار ہوتی ہیں جن سے مستقبل کی صبح روشن نظر آتی ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی عمران اسلم کا XEN محمد مبین صدیقی کے ہمراہ زیر تعمیر مرکزی لائبر یری کورنگی نمبر5 تعمیراتی کا م کا معائنہ کے موقع پر کیا۔
موقع پر ایڈمنسٹریٹرضلع کورنگی عمران اسلم نے ٹھیکیدار و عملے کو ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ کام اور میٹریل معیاری ہونا چاہیے کام کے معیار میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور لائبریری کے تعمیراتی کاموں کو اپنے مقررہ وقت پر مکمل کیاجائے تاکہ کورنگی کی عوام معیاری کتب خانہ سے استفادہ حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ کورنگی کے نوجوانوں کے لئے یہ لائبریری ایک تحفہ سے کم نہیں اس لائبریری کے قیام سے نوجوانوں کو کتابوں کے ذریعے اچھی معلومات میسر آئیگی جو ان کے مستقبل میں ضرور کام آئے گی انہوں نے مزید کہاکہ انتظامیہ عوام کی خدمت اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علم کے فروغ کے لئے بھی شب وروز مصروف عمل ہیں اور صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی لائبریری کی تعمیر کے بعدکورنگی کی عوام کو گھر کے نزدیک معیاری لائبریری کی سہولت میسر آئیگی اور نوجوان اس لائبریر ی سے استفادہ حاصل کر سکے گیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائر یکٹر پر چیز بلدیہ کورنگی ارشاد آرائیں اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com