پاکستان میں ممنوعہ کیمیکل اور آلودہ پانی سے معذور بچوں کی شرح میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔ بشیر مہدی
Posted on March 27, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور: محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ممنوعہ کیمیکل اور آلودہ پانی سے معذور بچوں کی شرح میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے پاکستان میں معذور بچوں کی شرح 11.4 فیصد سے بڑھ کر 17.8 فیصد ہونا خطر ناک اضافہ ہے اس پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
زیر زمین پانی فیکٹریوں کے زہریلے کیمیکل اور خستہ حال سیورج سسٹم کی وجہ سے بری طرح آلودہ ہو چکا ہے پینے کا یہی پانی حمل کے دوران بچوں کی جسمانی ساکت کو متاثر کرتا ہے جسے پاکستان میں معذور بچوں کی شرح خطر ناک حد تک بڑھ رہی ہے جس کے لئے حکومتی سطح پر پالیسی بنانے اور قانون سازی کی سخت ضرورت ہے ، ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوگ بھی صاف پانی استعمال کریں خاص طور پر حاملہ عورتیں پانی اُبال کر پیئںتاکہ معذور بچوں کی شرح پا قابو پایا جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com