اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے کارکنان پر پولیس کے لاٹھی چارج مذمت

لاہور: سیکرٹری جنر ل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے کارکنان پر پولیس کے لاٹھی چارج ، ان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پنجاب اس کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ مسلسل اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبا اپنے ان ساتھیوں کی گرفتاریوں کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے جنہیں پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے بے بنیاد جھوٹے مقدمات میں گرفتار کروایا ۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کرپشن ، اقرباپروری اور بدانتظامی کا نمونہ بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گرفتار طلبا رہا کیے جائیں اور ان پر قائم مقدمات واپس لیے جائیں۔