چناب کالج نااہل اور نلائق لوگوں کے ہاتھوں میں آ کر اپنی افادیت کھو رہا ہے۔ شیخ محمد اکرم
Posted on March 27, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ: مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے مقامی ایم این اے شیخ محمد اکرم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چناب کالج تعلیم کے لئے ایک بہترین بڑا ادارہ ہے جو نااہل اور نلائق لوگوں کے ہاتھوں میں آکر اپنی افادیت کھو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خورشید لودھی موجود ہ پرنسپل جو ایک سوسکول ٹیچر تھے اور اپنی اہلیت و صلاحیتوں کی بجائے خوشامد اور چاپلوسی کر کے اس عہدے پر براجمان ہو چکے ہیں اور اپنی مخصوص زہنیت کے باعث گروپ بندی اور مذہبی انتہاپسندی کو پروان چڑھا رہے ہیں اور قابلیت نہ ہونے کی وجہ سے جھگڑوں کی طرف مائل ہو کر ادارہ کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ پرنسپل لو فوری طور پر ھٹا کر کوئی ماہر تعلیم کوالیفائیڈ اور غیر سیاسی پرنسپل کو اس اہم عہدہ پر تعینات کیا جائے تاکہ حصول تعلیم کے لئے آنے والے ہمارے بچے صرف تعلیم ہی حاصل کریں ناکہ مذہبی انتہا پسندی اور گروپ بندی کا شکار ہو کر جھگڑوں اور فسادات میں اپنا وقت ضائع کریں ۔انہوں نے چناب کالج کے ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے اور خورشید لودھی کو ھٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com