کمالیہ: تیز رفتاری کے باعث زائرین کی بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق

Kamalia

Kamalia

کمالیہ (جیوڈیسک) کمالیہ میں زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ہڑپہ کے نواحی گاؤں نائی والہ بنگلہ سے دربار سخی سرور جانے والی بس واپسی پر کمالیہ بائی پاس سے گزر رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔