کراچی: گاڑی کی رکشے کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سٹی کورٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر سٹی کورٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے رکشہ ڈرائیور اور رکشے میں سوار 2 خواتین زخمی ہو گئیں، ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

علاقہ مکینوں نے حادثے کے ذمہ دارگاڑی کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور نشے میں دھت تھا۔