لاہور: دو مبینہ مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک، 1زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں صرف ایک گھنٹے کے دوران دو مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ لاہور میں پہلا مبینہ پولیس مقابلہ بیدیاں روڈ پر ہیر گاوٴں کے قریب ہوا جس میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اسکا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔

مرنے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ راوی روڈ کی پارک کالونی میں ہوا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پارٹی سے آمنا سامنا ہوگیا، ڈاکووٴں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے ، ہلاک ہونے والے ڈاکووٴں کی شناخت سکندر عرف بلی گجر اور ندیم عرف دیمو کے نام سے ہوئی ہے۔