محمد آصف نے بطور ہیرو کیرئیر کی پہلی اننگزشروع کردی

Mohammad Asif

Mohammad Asif

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی فاسٹ بائولرمحمد آصف نے اداکاری کے میدان میں بطور ہیرواپنے کیرئیرکی پہلی اننگزکا آغازکردیا۔ وہ ان دنوں ایکشن ، تھرلرفلم 36 آوورز میں اپنے سین عکسبند کروارہے ہیں۔ ان کے مدمقابل فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل آصفہ مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔

فلم کے ہدایتکار فیصل اور پروڈیوسر سہیل چوہدری اورزی ہیں۔ اس موقع پر محمد آصف نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یہ میرے لیے نیا کام ہے لیکن اس کومحنت کے ساتھ کرنے کی کوشش کررہاہوں۔

محمد آصف کا کہنا تھا کرکٹ کے میدان میں بھی واپسی کے لیے کوشاں ہوں لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے اوراب یہاں بھی کچھ ہٹ کام کریں گے اس لیے مجھے امید ہے کہ لوگوں کو میری یہ کاوش پسند آئے گی۔