واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے صدر باراک اوباما دورہ یورپ کے اختتام پر آج سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ ایک روزہ قیام کے دوران سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات میں صدر اوباما شام کی تازہ صورت حال، شام میں بحران کے خاتمے اور باغیوں کی فوجی امداد، ایران کے جوہری پروگرام پرجاری بات چیت، مشرق وسطی کے امن مذاکرات اور مصر کے سیاسی حالات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
امریکی حکام کاکہناہے کہ صدر اوباما سعودی فرمانروا سے خلیج کی سلامتی کو یقینی بنانے سے متعلق امریکی موقف کے بارے میں انھیں اعتماد میں لیں گے جبکہ امریکاسعودی عرب دوطرفہ سیکیورٹی واقتصادی تعاون اورانسداد دہشت گردی کے امورپربھی بات چیت کریں گے۔