زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 50 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

State Bank.jpg

State Bank.jpg

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 50 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 64 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح سے کم ہوکر 9 ارب 14 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک کے ذخائر 38 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کمی سے 4 ارب 42 کروڑ 64 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی سے 4 ارب 71 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق سرکاری ذخائر سے 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے قرض ادا کیے گئے جن میں آئی ایم ایف کو 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں شامل ہیں۔