20دن بعد بھی ملائیشیا کا طیارہ نہیں مل سکا

plane

plane

کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلوی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی نے جنوبی بحر ہند میں گمشدہ ملائیشین طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کردیا۔ گزشتہ روز بحر ہند میں طوفان اور خراب موسم کے باعث لاپتا طیارے کی تلاش کا کام معطل کردیا گیا تھا۔

آسٹریلوی حکام کاکہنا ہے کہ آج موسم بہتر ہونے کے بعد طیارے کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کردیاگیاہے، اس سے قبل تھائی لینڈ نے لاپتا طیارے کی تلاش میں مدد کے لیے مزید سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں،جس میں 3 سو اشیا کو بحرہند میں تیرتا ہوا دکھایا گیا ہے جوممکنہ طورپرلاپتا طیارے کی ہوسکتی ہیں۔