ترکی کی حکومت نے ٹوئٹر کے بعد ملک بھر میں یوٹیوب پر بھی پابندی لگادی

YouTube

YouTube

استنبول (جیوڈیسک) ترکش ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی پابندی لگادی ہے۔ ترکی کی حکومت نے ایک ہفتے قبل عدالتی فیصلے کے بعد غیرقانونی قرار دیئے گئے لنکس کو ویب سائٹ نہ ہٹانے پر ملک بھر میں ٹوئٹر پر پابندی عائد لگادی تھی ۔

جسے گزشتہ روز ہی ترکی کی ایک عدالت نے بحال کرنے کا حکم دیا تاہم آج ترکی کے خفیہ ادارے کے سربراہ اور وزیر خارجہ کے درمیان ملکی دفاع سے متعلق مبینہ بات چیت یوٹیوب پر جاری ہونے کے بعد ملک بھر میں یوٹیوب پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2010 میں ترک رہنما مصطفی کمال اتاترک کے خلاف تضحیک آمیز ویڈیو کی وجہ سے یوٹیوب پر پابندی عائد کی گئی تھی جو 2 سال بعد 2012 میں اٹھا ئی تھی۔