پاک بھارت مشترکہ فلمسازی میرا خواب ہے، شتروگھن

Shatrughan

Shatrughan

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار شتر وگھن سنہا نے کہاہے کہ پاک بھارت مشترکہ فلمسازی کا معاہدہ میرا پرانا خواب ہے اس سے دونوں ممالک کے فنکاروں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ کے دوران ہمارے کئی فنکار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اسی طرح راستے ایک دوسرے کیلیے ہموار ہوں گے۔ سوناکشی کو کہتا ہوں کہ ہ فاصلے دیکھے بناجہاں معیاری کام ملے ضرور کرنا چاہیے۔ شترو و گھن سنہا کا کہنا تھاکہ جلد پاکستان آونگا اور اس مرتبہ میرے ہمراہ بیٹی سوناکشی بھی ہوگی۔