بھارتی سپریم کورٹ نے سنیل گواسکر کو بی سی سی آئی کا عبوری صدر مقرر کردیا

Sunil Gavaskar

Sunil Gavaskar

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے صدربی سی سی آئی سری نواسن کو کام کرنے سے روک دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے سنیل گواسکر کو بی سی سی آئی کا عبوری صدر مقرر کردیا۔

سنیل گواسکر آئی پی ایل میچز کے دوران عبوری صدرکے فرائض انجام دینگے۔ سنیل گواسکر آئی پی ایل سیزن 7 تک بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر رہیں گے۔ سنیل گواسکر اس دوران کمنٹری نہیں کرسکیں گے، بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے کسی بھی آئی پی ایل ٹیم کو نا اہل قرارنہیں دیا۔